تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19

پشاور: طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ شہر کے بعض علاقوں میں روزانہ بارہ سے پندرہ گھنٹے بجلی بند رہنے سے زندگی کے معمولات مفلوج ہو کر رہ گئے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پشاور کے علاقے حاجی کیمپ، گل بہار، سیٹھی ٹاوٴن، فقیر آباد، یکہ توت، قصہ خوانی، ڈبگری، کوہاٹ روڈ، ورسک روڈ ، یونیورسٹی ٹاون کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اکثر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں چار چار گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ بجلی کی بندش سے شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے۔پیسکو حکام کے مطابق وہ شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے۔ اضافی لوڈ شیڈنگ سینٹرل کنٹرول روم اسلام آباد سے کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.