7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19
پشاور : سردی کی شدت میں اضافہ،گیس کی بندش سے عوام پریشان
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دوہری مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ پشاور کے بیشتر علاقوں میں شام ہوتے ہی گیس غائب ہو جاتی ہے۔اندرون شہر کے علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر کی کمی سے صارفین کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ تندور اور ہوٹل مالکان بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔