تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19

دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے خاتون سمیت 3فراد جاں بحق

جنگ نیوز -
مظفرآباد… دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے ایک خاتون سمیت 3فراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اٹھ مقام سے کندن شاہی آنے والی جیپ سالخلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری۔ جس کے نتیجے جیپ میں سوارخاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیپ کو نکالنے کے لئے کارروائی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.