7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19
کراچی:آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے کی تیاریاں مکمل
جنگ نیوز -
کراچی…سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے مزارقائد سے متصل پارک میں کل ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے سابق صدر پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔جلسے کے دیگر مقررین کیلئے کنٹینرز لگا کر اسٹیج بنایا گیا ہے ۔ شہر کی مرکزی سڑکوں پر سابق صدر پرویز مشرف کے پوسٹر اور سائن بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر جلسے میں شرکت کی دعوت درج ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کا جلسہ عین اُس جگہ منعقد کیا جارہا ہے جہاں اس سے پہلے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہوا تھا۔