7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:19
میموگیٹ قومی سلامتی پر ڈاکے کی دستاویز ہے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میمو اسیکنڈل کاغذ کا ٹکڑا نہیں،حکومت کی قومی سلامتی پر ڈاکے کی دستاویز ہے، منصورہ لاہورسے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمران اداروں میں تصادم پیداکرکے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،حکومت عدلیہ کے خلاف غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم توقع رکھتی ہے کہ عدلیہ اور فوج آئین سے ماورا اقدام نہیں کریں گے،حکمرانوں کو این آر اوکے جرم چارسالہ نااہلی اور کرپشن کا حساب دینا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں سے ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے۔