تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:57

رواں الیکشن کاسال ہے،پارلیمنٹ سے مستعفی ہوسکتے ہیں، فضل الرحمان

جنگ نیوز -
کراچی…جمعیت علماء ِ اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پیشگوئی کی ہے کہ 2012الیکشن کاسال ہے اورپرویزمشرف کاسیاست میں کوئی مستقبل نہیں،ان کاکہناہے کہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے پرغورکرسکتے ہیں۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگومیں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ نوازشریف کوانتخابات اورعبوری حکومت کیلئے پیغامات بھیج دیئے ہیں۔ 2012الیکشن کاسال ہے،مخصوص موقع پرپارلیمنٹ سے مستعفی ہونے پربھی غورکرسکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ انتخابات سے قبل 3باتوں پراتفاق رائے ضروری ہے۔اول یہ کہ شفاف ووٹرلسٹیں بنیں اورتمام جماعتوں کے اعتراضات دورکیے جائیں،دوسری یہ کہ آزادالیکشن کمیشن کی تشکیل،جوطاقت اوردیانت کے ساتھ شفاف بھی ہو،اورتیسری یہ کہ تمام جماعتوں کی قابل قبول عبوری حکومت بنائی جائے،جواچھی شہرت کے حامل پاکستانیوں کی ہو،ایک سوال کے جواب میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں بھی دھاندلی کے امکانات ہیں،اوراب دھاندلی میڈیا کے ذریعے ہوگی،تمام جماعتوں کوبرابرٹائم نہ دے کر۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پرویزمشرف کاپاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، پاکستان میں سابق جرنیل لیڈرنہیں بنتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.