7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:57
میمو پرپارلیمانی کمیشن کی ضرورت نہیں تھی، نواز شریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ میمو گیٹ اسکینڈل پر سپریم کورٹ کے متوازی پارلیمانی کمیشن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا معلوم نہیں پارلیمانی کمیشن بنانے کے پیپلز پارٹی کے کیا عزائم ہیں۔ سپریم کورٹ کی اپنی حیثیت ہے لیکن افسوس کی بات ہے چار سال سے پیپلز پارٹی عدلیہ کے فیصلوں کو نہیں مان رہی ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آتے ہی بلوچستان کے لاپتہ افراد اور ٹارگٹ کلنگ جیسے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دے گی۔ سیاست کے حوالے سے جو فرشتے کچھ عرصہ قبل فعال ہوئے تھے وہ غیر فعال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔