تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:52

منصور اعجاز نے میمو کمیشن کو خط نہیں لکھا،اکرم شیخ

اے آر وائی - منصور اعجاز کے وکیل ایم اکرم شیخ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس منصور اعجاز کے کمیشن کو پہلے بھیجے گئے بیان میں سے معلومات افشا کررہا ہے جس کا مقصد کمیشن کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔



ایم اکرم شیخ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ای میل کے مطابق منصور اعجاز نے گذشتہ روز میمو کمیشن کو نہ تو کوئی خط لکھا اور نہ ہی کوئی ای میل بھیجی اور اب کمیشن کے ساتھ جو بھی معاملات ہوں گے وہ ان کی وساطت سے ہوں گے۔



ای میل میں ایم اکرم شیخ نے مزید کہا ہے کہ کمیشن جب بھی منصور اعجاز کو پاکستان بلائے گا وہ آنے کے لیئے تیار ہیں اور وہ ہر قسم کی جرح کئے لئے بھی تیار ہیں اسی لئے وہ اپنے بلیک بیری دیٹا کی راز داری کے حق سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹارنی جنرل آفس آئیندہ منصور اعجاز کے حوالے سے معلومات لیک نہیں کرے گا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.