7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:42
انتخابات عوامی مطالبہ بن گئے ہیں، فضل الرحمان
اے آر وائی - جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدلتے حالات میں عام انتخابات عوامی مطالبہ بن گئے ہیں۔ اے آر وائی سندھ کے بیورو چیف ایس ایم شکیل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات شفاف عبوری حکومت کی زیر سرپرستی میں ہوں اور الیکشن کمیشن شفاف اور طاقتور ہونا چاہئے ۔