تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8

کوئٹہ : مسلم لیگ ن بلوچستان کا کنونشن بدنظمی کا شکار

جنگ نیوز -


کوئٹہ … کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کا کنونشن بدنظمی کا شکار ہوگیا، صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے اعلان کے بعد کارکنوں کے 2 گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کا صوبائی کنونشن پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت منعقد کیاگیا تھا کنونشن میں سردار ثناء اللہ زہری کو پارٹی کا بلوچستان میں صدر اور نصیب اللہ بازئی کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا تاہم جیسے ہی سردار ثناء اللہ زہری کے بلوچستان کے صدر اور نصیب اللہ بازئی کے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کا اعلان کیا گیا ویسے ہی کنونشن میں پارٹی کے 2 گروپوں میں بٹے ہوئے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی، اس دوران میاں نواز شریف نے کنونشن سے اپنا خطاب شروع کیا تاہم وہ اپنا خطاب مختصر کرکے کنونشن سے چلے گئے، بعد میں پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نہال ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ سردار ثناء اللہ زہری اور نصیب اللہ بازئی کو کنونشن میں اکثریتی رائے سے صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے اور انتخاب کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.