7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:6
الیکشن قبل از وقت نہیں ہونگے، رحمان ملک
اے آر وائی - وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کی بات تو کرتی ہے لیکن جب بھی اسے موقع ملتا ہے وہ جمہوریت کی کمر میں چاقو گھونپ دیتی ہے۔ جڑانوالہ میں جلسہ سے خطاب میں انھوں نے کہا موجودہ حکومت کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ وقت سے پہلے الیکشن نہیں کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پیپلزپارٹی کی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہے۔ ن لیگ جمہوریت کی قاتل جماعت ہے۔ انھوں ے کہا ن لیگ کے رہنمائوں کو پاکستان لانے میں بینظیر بھٹو نے اہم کردار ادا کیا۔ انہیں اب پی پی حکومت کیخلاف باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔