تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8

ممبئی : بھارتی اداکارہ دیا مرزا کو ایئرپورٹ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

جنگ نیوز -


ممبئی … بھارتی اداکارہ دیا مرزا کو بنکاک سے بھارت واپسی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ دیا مرزا چھٹیاں گزارنے بنکاک گئی تھیں واپسی پر وہ کچھ ایسی اشیاء ساتھ لے آئیں جن پر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوتی ہے اور دیا مرزا ڈیوٹی ادا کئے بغیر ہی ائیرپورٹ سے باہر جانے لگیں تو کسٹم حکام نے انہیں روکا، سامان کی تلاشی کے دوران ایسی اشیاء دیا مرزا کے سامان سے ملیں جن پر ڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔ اس سامان کی مالیت 2 لاکھ روپے تھی جس پر ایک لاکھ روپے ڈیوٹی اور جرمانے کی مد میں عائد کی گئی، اس قابل ڈیوٹی سامان میں ایک بیگ اور کاسمیٹک اشیاء شامل تھیں۔ دیا مرز نے جرمانہ ادا کیا اور کسٹم حکام سے اپنی جان چھڑائی۔ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ وہ کسٹم قوانین سے آگاہ نہیں اس لئے بے خبری میں قابل ڈیوٹی سامان لے آئیں اور انہوں نے جان بوجھ کرکسٹم ڈیوٹی بچانے کی کوشش نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.