7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8
منصوراعجاز کو پاسپورٹ اور ویز ے کے بغیرنہیںآ سکتے، رحمان ملک
جنگ نیوز -
فیصل آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کو بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد ایم این اے نواب شیر وسیع کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ کے حوالے سے بہت سے حقائق ایسے ہیں جن سے آگاہ ہوں پر اس ابھی بات نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز غیرملکی شخص ہے جو اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا اہم مہرہ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کا بیان لینے کے لئے کمیشن کے ارکان کا ملک سے باہر جانا عدالتی معاملہ ہے اور اس کا فیصلہ کمیشن کے ارکان کو کرنا ہے۔