تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8

میمو کمیشن کی کارروائی روکنے کی درخواست کریں گے، زاہدبخاری

جنگ نیوز -


لاہور…امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری نے کہا ہے کہ میمو کو ثابت کرنا منصور اعجاز کی ذمہ داری ہے ،وہ پاکستان نہ آیا تو میمو اسکینڈل ازخود ختم ہو جائے گا،اُن کا کہنا ہے کہ میمو کمیشن کی کارروائی روکنے کی درخواست کریں گے۔ لاہور میں جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے زاہد حسین بخاری کا کہنا تھا کہ میمو کیس میں عدالتی کمیشن کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، 9جنوری کونظرثانی کے فیصلے تک کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کمیشن سے بھاگنے کیلئے کڑی شرائط پیش کررہا ہے،ان شرائط کوپوراکرنا ممکن نظر نہیں آتا، زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ حسین حقانی عدالتی کمیشن میں ضرور پیش ہوں گے،عدالتی کمیشن سے حسین حقانی کے تحفظ کی استدعا کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.