تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8

پاکستان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا دوبارہ جائزہ لے، پرویز مشرف

جنگ نیوز -


کراچی… سابق صدر مشرف نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی وکالت شروع کردی ہے۔پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پاکستان کیلئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر مشرف نے کہا کہ اسرائیل ایک حقیقت ہے،پاکستان کو اِس سے سفارتی تعلقات قائم کرنے چاہئیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی اسرائیل کے خلاف مگر یہودیوں کے خلاف نہیں ہیں ، درحقیقت پاکستانی شروع سے ہی فلسیطینیوں کے حق میں ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرح پاکستان بھی نظریاتی ریاست ہے، اورپاکستانی اسرائیل کوتسلیم کرنے کے معاملے پراُن کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشیدقصوری نے اسرائیلی وزیرخارجہ سے ملاقات اُن کی ہدایت پرکی تھی اور اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی بین الاقوامی فورمز پر پاکستانی کی بلاوجہ مخالفت کرتا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان کے مقابلے میں اسرائیل کی بھارت نوازی بھی فاصلے بڑھانے کا سبب ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ اسامہ اُن کے دور میں پاکستان میں نہیں تھا۔ میڈیا میں اس کا جو مکان دکھایا جاتا ہے وہ بالکل ایک عام سا مکان ہے جو کسی طرح بھی مشکوک دکھائی نہیں دیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.