تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:19

کینیا کی فضائی کارروائی، صومالیہ میں 60 عسکریت پسند ہلاک

جنگ نیوز -


نیروبی … کینیا کی جانب سے صومالیہ میں اسلامی انتہاپسند تنظیم الشباب کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی۔ حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے۔ کینیا حکام کے مطابق اس کارروائی میں کم از کم 60 عسکریت پسند مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کینیا کے جنگی طیاروں نے الشباب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں تقریبا 50 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب حکومتی فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم حکومتی درخواست پر متعدد افریقی ممالک الشباب کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.