تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:30

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں پہلی مرتبہ جگر کے کینسر کا لیزر سے علاج

جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی کے سرکاری اسپتال ہولی فیملی میں پہلی مرتبہ جگر کے کینسر کا لیزر سے کامیاب علاج شروع کردیا گیا ہے۔ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر ایم عمر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہیپا ٹائی ٹس بی اور سی سے متاثرہ جگر کے کینسر کا لیزر سے علاج کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مریض کا علاج کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے، انہوں نے بتایاکہ یہ طریقہ علاج آپریشن کے بغیر ہے اور ہولی فیملی اسپتال میں یہ علاج مفت کیا جارہا ہے، ڈاکٹر کے مطابق ہیپاٹائٹس بی اور سی کے متاثرہ جگر اور کینسر سے سالانہ سینکڑوں اموات ہوتی ہیں، اگر حکومت اسپتال کو 50 کروڑ روپے دے دے تو اسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے آپریشن بھی شروع کئے جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.