تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:41

انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری اچھی ہے،مصباح الحق

جنگ نیوز -


لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری اچھی ہے،جارحانہ حکمت عملی اپنا کر ہارنے سے بہتر ہے کہ دفاعی انداز میں کھیل کر جیتیں، وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔لاہورمیں قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہاکہ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے کافی پرجوش ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ سیریز بیٹسمینوں اوربولرز کے لیے چیلنج ہوگی۔ایک سوال پرمصباح الحق نے کہاکہ جارحانہ کھیل کرہارنے سے بہتر ہے کہ دفاعی انداز اپناکرجیتا جائے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں ، جبکہ پاکستانی ٹیم کی بالنگ میں کافی ورائٹی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.