7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:19
ہری پور : اے این پی رہنما گوہر نواز خان کی گاڑی پر فائرنگ
جنگ نیوز -
ہری پور...اے این پی کے رہنما گوہر نواز خان کی گاڑی پر ہری پور میں نامعلوم افرا دکی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ، گوہر نواز خان محفوظ رہے ہیں، پولیس کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ گوہر نواز خان کے بھائی کو بھی چند سال قبل قتل کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی پر راکٹ لانچر بھی فائر کیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔