7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:19
لاہور: احتساب عدالت نے ڈبل شاہ کو 14 سال قید کی سزا سنادی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کی احتساب عدالت نے سبط الحسن عرف ڈبل شاہ کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں 14سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے۔ لاہورکی احتساب عدالت نمبر ایک میں ڈبل شاہ کیس کی سماعت ہوئی، ملزم سبط الحسن عرف ڈبل شاہ نے اپنے اوپر لگائے گئے دھوکا دہی اور فراڈ کے الزامات کا اعتراف کرلیا، عدالت نے ملزم ڈبل شاہ کو 14 سال قید کے ساتھ اس کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا۔ ڈبل شاہ فراڈ اسکینڈل میں معاون ملزموں کے بارے میں فیصلہ 14جنوری کوسنایا جائے گا ۔ ڈبل شاہ کے خلاف 2007 کو کیس احتساب عدالت میں دائرکیا گیا تھا۔