7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:19
اداروں کااحترام نہ کرنے کا الزام لگانے والے غلط فہمی کاشکار ہیں ،وزیراعظم
جنگ نیوز -
لاہور...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم پر اداروں کااحترام نہ کرنے کا الزام لگانے والے غلط فہمی کاشکار ہیں ،ہم نے عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑی ۔لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ وہ دور گزر گئے جب آئین کی حکمرانی نہیں تھی ،ہم آئین کے محافظ اور اداروں کا احترام کرنے والے ہیں ،جمہوری حکومت نے 73کا آئین اس کی اصل صورت میں بحال کیا ،ہم نے عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر اداروں کا احترام نہ کرنیکا الزام لگانیوالے غلط فہمی کا شکار ہیں ، وہ دور گزر گئے جب میڈیا آزاد نہیں تھا ، آج عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ انتخابات کے حق میں ہیں ،ہم چاہتے ہیں الیکشن کی گہما گہمی ہو۔