7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:19
سرمایہ دارانہ نظام سے دنیامیں غربت بڑھی ، منورحسن
جنگ نیوز -
اسلام آباد...جماعت ا سلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام سے دُنیامیں غربت میں اضافہ ہواہے۔اس نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے سامنے اسلامی نظام کو بطور متبادل پیش کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سرمایہ دارانہ نظام کے زوال کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہی۔اُن کاکہناتھاکہ سوشلزم کا خوف ختم ہونے کے بعد مزدوروں اور غریبوں کو دی جانے والی مراعات واپس لے لی گئی ہیں۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سینیٹر پروفیسر خورشید کاکہناتھاکہ حالیہ عالمی اقتصادی بحران سے دنیابھرمیں چالیس فیصدجی ڈی پی متاثرہوا۔ جبکہ صرف امریکامیں سترہ فیصدافرادخط غربت سے نیچے چلے گئے ۔