7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:19
نوازشریف سیاسی تنہائی دورکرنے کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں،پرویز الٰہی
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی تنہائی دورکرنے کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں ، وہ آج اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں، پھر دیکھیں اُن کی پارٹی کے کتنے ٹکڑے ہوتے ہیں۔وہ لاہور میں فیصل آباد کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سابق ناظمین سے خطاب کر رہے تھے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپوزیشن میں رہ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ نون لیگ اقتدار کی عادی ہے، جولوگ سیاست میں اپنے دروازے بند کرلیتے ہیں وہ نواز شریف کی طرح اکیلے رہ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن کی سب سے بڑی وجہ ن لیگ ہے ،وزیراعلیٰ کو ساتھیوں پر اعتماد نہیں ، 20سے زائد وزارتیں اُن کے پاس ہیں، صوبہ کیسے ترقی کرے گا۔