تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:19

صدرزرداری سے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

جنگ نیوز -


اسلام آباد...صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عوامی فلاح کے حکومتی اقدامات کواجاگرکرنے کاٹاسک دیاہے۔صدر کاکہناہے کہ آزادی صحافت کوفروغ دینے کے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے۔ترجمان ایوان صدررکے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے صدرکووزارت اطلاعات کے امورسے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پرملکی ، سیاسی اورحکومتی امورپر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر نے زوردیاکہ گزشتہ برسوں کے دوران اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اورکوششوں سے متعلق عوام کوآگاہ کیاجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.