تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:52

آل پاکستان بنگالی ایکشن کمیٹی کا کل مزار قائد سے تبت سینٹر تک ریلی کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی...آل پاکستان بنگالی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد فیروز نے پاکستان میں مقیم بنگالیوں کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف کل مزار قائد سے تبت سینٹر تک ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان بنگالی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد فیروز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم محب وطن بنگالیوں کے ساتھ حکومت کی جانب سے تیسرے درجے کے شہری کا سلوک کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام بنگالیوں نے پاکستان بنانے کے لئے قربانی دی تھی بنگلا دیش کے لئے نہیں۔ لیکن پاکستانی بنگالیوں کو اب تک پاکستان کا شہری تسلیم نہیں کیا جارہا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.