7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:8
بیجنگ میں پہلے ہیلو کٹی تھیم ریستوران کا افتتاح
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی...چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ایسے ریستوران کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں موجود ہر شے بچوں کے من پسند کارٹون کردار ہیلو کٹی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ ریستوران کے درو دیوار اور فرنیچر سب گلابی رنگ کے ہیں حتیٰ کہ یہاں کے ملازمین اور شیف بھی کا رٹو ن کر دار کے ہی انداز میں ہیں ۔اس ریستوران میں مختلف انداز اور سا ئز کے Kitty کے مجسمے اور کھلونے بھی موجود ہیں ۔ بلکہ ریسٹور نٹ میں پیش کیا جا نے والا کھانا بھی Kitty کی ہی تصویر سے سجا یا جا تاہے ۔100افراد کی گنجائش والے اس ریستوران میں فی بندہ کھانے کی قیمت25ڈالر مقرر کی گئی ہے۔