7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:8
پھٹنے والے پٹاخوں نے آتش بازی کا منظر تخلیق کردیا
جنگ نیوز -
بنکاک…این جی ٹی...دنیا بھر میں مختلف تقریبات اور خاص طور پر نئے سال کی آمد کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ یہ مظاہرہ جہاں بہت سوں کے لیے خوشی کا سامان ہوتا ہے وہیں اسکے باعث کئی لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔تھائی لینڈکے Hua Hinنامی ریسورٹ میں بھی نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی کا سامان جمع کیا گیا تھاجس میں حادثاتی طور پر دھماکہ ہوگیا۔ایک پٹاخے کے پھٹنے کی صورت میں ہونے والے اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن اس دھماکے نے غیر ارادی طور پرآتش بازی کا ایسا خوبصورت نظارہ تخلیق کیا جس سے جہاں ایک طرف لوگ جان بچاکر بھاگتے نظر آئے وہیں دور کھڑے لوگ حیرت سے دیکھتے ہی رہ گئے۔