7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:57
مہیش بھٹ کی فلم 'Blood Money'کا ٹریلر ریلیز
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی...بالی ووڈ ہدایت کار اور پر وڈیوسر مہیش بھٹ کی فلم'Blood Money'کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار کنال کھیمواداکر رہے ہیں جو اس سے قبل گول مال تھری،کلیوگ اور ٹریفک سگنل جیسی فلموں میں اپنی فنکارانہ صلا حیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نو جوان کے گرد گھومتی ہے جو ملازمت کی خاطر اپنے ملک سے میلوں دور پر دیس میں رہائش اختیار کر تا ہے اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کی خاطر اخلاقی حدود کا خیال رکھے بغیر مختلف غیر قانونی طریقوں کا استعمال کر تا ہے جو بعد میں اُسے مشکلات میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ایک منفرد موضوع پر بنائی گئیفلم 23مارچ کو عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔