تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:51

حکومت مشرف کو گرفتار کرے،ن لیگ کی مذاکرات کیلئے شرط

اے آر وائی - مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے کسی بھی قسم کےمذاکرات سے قبل پرویز مشرف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نےمسلم لیگ ن کو قبل ازوقت انتخابات کے لئے اعتماد میں لینے کا پیغام بھجوایا تھا۔



جس کے بعد ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں ہمیشہ وعدہ خلافی کی ہے اس پر اعتماد کرنا مناسب نہیں۔ جس پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے طے کیا کہ اگر پپلز پارٹی پرویز مشرف کی پاکستان آمد پر انہیں گرفتار کرے تو تمام ایشوز پر بات کی جاسکتی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کا پیغام صدر زرداری کو بھجوا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.