تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:57

پیپلز پارٹی اورایم کیوایم پاکستان توڑنے کی سازش کررہی ہیں، جلال محمودشاہ

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر جلال محمود شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہی ہیں، سپریم کورٹ نئے صوبوں کی غیر آئینی بحث پر نوٹس لے۔ حیدر منزل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے مفادات کیلئے ملکی وحدت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جلال محمود شاہ نے کہا کہ ملکی اکائیاں قومیت کی بنیاد پر بنی ہیں، انتظامی بنیادوں پر نہیں۔ کسی کو بھی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں نئے صوبوں کی باتیں کرنے کا حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو توڑنے کی باتیں کرنا غداری کے مترادف ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت نئے صوبوں کی تشکیل صوبائی معاملہ ہے، صوبوں کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کے لئے صوبائی اسمبلی میں بحث اور قرار داد لانا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.