7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:8
عمر کوٹ: بارش کے پانی کی عدم نکاسی پر قوم پرست جماعتوں کا مارچ
جنگ نیوز -
کنری...ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں تین ماہ پہلے ہو نے والی بارشوں کے پانی کی اب تک نکاسی نہیں کی گئی جس کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے مارچ شروع کردیا ہے۔ عوامی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور جسقم سمیت مختلف قوم پرست جماعتوں کے رہنماوٴں اور کارکنوں نے کنری سے احتجاجی مارچ کا آغاز کیا۔ مظاہرین کنری سے عمرکوٹ تک 40 کلو میٹر کا فاصلہ 2 روز میں پیدل طے کریں گے۔ مارچ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ضلع عمرکوٹ کے 50 سے زائد دیہات تین ماہ بعد بھی بارش اور سیلاب کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں لیکن بے حس انتظامیہ پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔