7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:8
معاشرے میں تبدیلی لانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، مسعود کوثر
جنگ نیوز -
پشاور... گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ معاشرے میں شعور پیدا کرنے اور تبدیلی لانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے سینئر ارکان کو طویل پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ صحافیوں، فوٹو جرنلسٹس اور سیاستدانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے سیاستدانوں کی تحاریک اور جدوجہد میں صحافی بھی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا شکار ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کیمرہ کی آنکھ ایسے لمحات کو محفوظ کرلیتا ہے جو صدیوں تک یاد رہتا ہے، قدرتی حادثات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پشاور کے فوٹو گرافرز کا کردار نمایاں رہا اور انہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر لازوال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سینئر فوٹو جنرنلسٹس میں گولڈ میڈلز اور دیگر ممبران میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں۔