7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:19
بینظیر قتل کیس میں بابر اعوان اور رحمان ملک سے تفتیش کی جائے، احمد رضا قصوری
جنگ نیوز -
کراچی … آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں بابر اعوان اور رحمان ملک کو شامل تفتیش کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ محترمہ کا طے شدہ روٹ کس نے اور کیوں تبدیل کرایا تھا؟ کراچی میں مزار قائدکی حدود میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کل ہونے والے جلسہ کے انتظامات کاجائزہ لینے کے بعد نیوز کانفرنس میں احمد رضا قصوری کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف پر جو مقدمہ چلایا جارہا ہے وہ صرف ٹوپی ڈرامہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ کرنا پیپلز پارٹی کا قصور ہے۔