7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:19
حکمران اور رہنماوٴں کو فضول خرچی سے گریز کرنا چاہئے، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 5دن ہوئے انہوں نے گوشت کھانا چھوڑ دیا ہے حکمران اور سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کو بھی فضول خرچی سے گریز کرنا چاہئے، لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہناہے کہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ قومی خزانے پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور حکومت غیرضروری اخراجات پر قابو پائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ حکومت، ظہرانوں، عصرانوں اور عشائیوں کے خرچ میں 90 فیصد کمی کرے۔ برطانیہ اور یورپی ممالک کے حکمران اپنی تنخواہیں کم کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گوشت کھانا چھوڑ دیا، 5 دن سے دال اور سبزیوں پر گزارا کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اخراجات کم کرکے پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں ۔