7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:30
امریکہ میں دیوہیکل ٹرک ڈرائیورسے بے قابو ہوکر برف سے جمے تالاب میں جاگرا
جنگ نیوز -
برف باری جہاں ایک طرف موسم کو خوشگوار کر کے اُداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھرتی ہے وہیں دوسری جانب کئی مصیبتیں بھی ساتھ لاتی ہے۔امریکی ریاستMinnesotaمیں ایک دیوہیکل ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکربرف سے جمے تالاب میں جاگرا۔ ٹرک، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو نے کے بعد برف پر پھسلتے ہوئے نیچے گہرے تالاب میں جا گرا جو کہ شدید ٹھنڈ کے باعث جما ہوا تھا ۔ خوش قسمتی سے نیچے جمی برف کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن ڈرائیور کو معمولی چوٹوں کے باعث فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔ ٹرک وزن کے باعث جمی برف میں کافی حد تک دھنس چکاہے جس کے باعث ریسکیو ٹیم ابھی تک اس کو برف سے نکالنے کے کام میں مصروف ہے ۔