تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:30

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 20 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ

جنگ نیوز -


برسبین … آسٹریلیا میں جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر 4 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ وِلمنگٹن Wilmington کے قریب جنگل میں 4 جنوری کو آگ لگی تھی جس کی وجہ سے اب تک 20 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا ہے۔ کئی فارمز اور اصطبل بھی آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ 200 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ادھر برسبین شہر کے قریب موریٹن آئی لینڈ کے جنگل میں بھی آگ کی وجہ سے وسیع رقبے پر درخت جل کر خاک ہوگئے ہیں۔ تیز ہواوٴں کی وجہ سے آگ کے پھیلنے کی رفتار تیز ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ موریٹن آئی لینڈ کے رہائشی یا سیاحتی علاقے تک آگ کے پہنچنے کا فوری خطرہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.