تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41

کراچی : کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، کئی علاقوں میں کشیدگی

جنگ نیوز -
کراچی … خورشید عباسی … ابراہیم حیدری کے علاقے میں کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما اختر کچھی کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد ابراہیم حیدری اور لیاری سمیت کئی علاقے بند ہوگئے، لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلائے جارہے ہیں، اطلاعات کے مطابق کھڈا مارکیٹ، نیا آباد، کلری، شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ، آگرہ تاج اور بہار کالونی سمیت متعدد علاقوں میں کاروبار بند ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اختر کچھی کا گن مین عثمان غنی شدید زخمی ہوگیا تھا، جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.