7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
ملک گیر احتجاج میں عوام کی شرکت حکمرانوں کیلئے نوشہ دیوار ہے،نصراللہ
جنگ نیوز -
کراچی… 7 جنوری 2012 جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام جنرل سکریٹری حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی ،وبدامنی کیخلاف گذشتہ روز ہونے والے ملک گیر احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت عوام دشمن حکمرانوں کیلئے نوشہ دیوار ہے ۔سامراجی ٹولہ نے ملکی سالمیت کی سودے بازی اور عوام کا استحصال بند نہ کیا تو پھر غیروں کے غلام حکمرانوں کو مصر کی طرح اپنے ایوان اقتدار میں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی ۔ملک کو موجودہ بحران اور عوامی مسائل سے نجات صرف اہل ،باکرداراور دیانتدار قیادت ہی دلاسکتی ہے ۔جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے ۔