7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
نوازشریف اے پی سی بلائیں تو وفدبھیجنے پرغورکرینگے، صدارتی ترجمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد … صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جب بھی بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر غور کرے گی۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جانے کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام متنازع معاملات پر مشاورت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے جب بھی مجوزہ آل پاکستان پارٹیز کانفرنس بلائی، پیپلز پارٹی اس میں شرکت کے لئے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر غور کرے گی۔