تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41

آئی ٹی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اہم ترین کام کا بیڑہ اٹھایا ،ڈاکٹر صغیر احمد

جنگ نیوز -
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ نیو کراچی اور پی آئی بی سیکٹرز کے زیر اہتمام سائبر نقلاب‘ کے عنوان سے آئی ٹی سیمینارز کاانعقاد ہوا، جس میں آئی ٹی کے ماہرین نے ٹوئٹنگ، بلوگنگ، یوٹیوب ، فیس بک کے علاوہ دیگر اہم سوشل نیٹورکس کے حولے سے کانفرنس کے شرکاء کو تکنیکی معلومات اور موثر ترین استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل،ڈاکٹر صغیر احمد،حق پرست وزراء ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس سیمینار کو قائد تحریک کا انقلابی تحفہ سمجھیں ، تیزی سے ترقی کرتے معاشرے میں اس ٹیکنالوجی سے تمام شعبہ ہائے زندگی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، ہمارے ملک کی 60% سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی ترقی کے لیے وقف کردینی چاہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے آئی ٹی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اہم ترین کام کا بیڑہ اٹھایا ہے کہ مقابلے کی اس دنیا میں ہمارا نوجوان پیچھے نہ رہ سکے،، بعدازاں مہمانان اور منتظمین کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.