تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41

پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا وجود نہیں، نیٹو سپلائی بحال نہ کی جائے، مولانا سمیع الحق

جنگ نیوز -
اسلام آباد … دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی وجود نہیں ، نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہ کی جائے۔ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے ، جس پر سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔ اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکا، پاکستان اور عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے، نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہ کی جائے۔ اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت اور اسے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کی بھی مخالفت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.