7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
تعاقب کرتی بطخ نے نوجوان کو پر یشان کر دیا
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی…تعاقب صرف پولیس چور کا اور شکاری شکار کا ہی نہیں کرتے بلکہ اب اس میدان میں ایک بطخ نے بھی قدم رکھ دیا ہے جوکہ خفیہ طور پر پارک میں تفریح کیلئے آئے ایک نوجوان کے تعاقب میں مصروف ہے۔یہ بطخ اس نو جوان کے پیچھے پیچھے دبے قدموں سے چل رہی ہے لیکن جیسے ہی یہ نو جوان رکتا ہے یہ بطخ بھی رک جاتی ہے ۔تعاقب کر تی بطخ کی اس حرکت سے واقف یہ نوجوان رک کر اس بطخ کو تعاقب کر نے سے باز رہنے کی تاکید کر تا ہے جسے یہ بطخ رک کر سن تو لیتی ہے لیکن دوبارہ اس نو جوان کا تعاقب شروع کر دیتی ہے۔ٹریفک کی طرح چلتے رکتے اس نو جوان اور بطخ کے درمیان یہ کھیل کافی دیر تک جاری رہالیکن آخری وقت تک اس بطخ نے تعاقب کرنا نہیں چھوڑا۔