تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:52

منصور اعجاز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دائر

جنگ نیوز -
اسلام آباد … میمو گیٹ اسکینڈل کے اہم کردار منصور اعجاز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے اسلام آباد کے سیشن جج کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء خالد ستی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 اے کے تحت سیشن جج کے پاس درخواست دائر کی ہے، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے پاکستانی عوام کو ورغلانے اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس الزام میں وفاقی پولیس کو منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.