7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:52
گورنر سندھ نے دل کے عارضہ میں مبتلا بچیوں کے علاج کا ذمہ لے لیا
جنگ نیوز -
کراچی … جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد دادو اور حیدرآباد میں دل کے عارضہ میں مبتلا دو بچیوں کے علاج کا ذمہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر ہاوٴس کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بچیوں کے والدین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو بچیوں کے علاج معالجہ پر فوری توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔