تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:8

راولپنڈی :ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 34 افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جنگ نیوز -
راولپنڈی … راولپنڈی میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 34 افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ان 34 افراد کو پیش کیا گیا جنہیں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چالان پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے ان کے ریمانڈمیں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی، مقدمے کی مزیدسماعت 14 جنوری کوہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.