تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:8

بدھ سے صنعتوں کی گیس بحال کردی جائیگی، گورنر پنجاب کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
لاہور … پنجاب کی صنعتوں کو گیس بحالی کے معاملے پر گورنرپنجاب اور لاہور چیمبر کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، گورنر لطیف کھوسہ نے یقین دلایا ہے کہ بدھ سے گیس بحال کردی جائے گی۔ گورنر ہاوٴس میں لاہور چیمبر کے رہنماوٴں سے ملاقات کے دوران سردار لطیف کھوسہ نے کہا وہ تاجروں کے ساتھ ہیں اور ہر حالت میں ان کی صنعتیں کھلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی صنعتوں سے زیادتی ہورہی ہے ، اگر ضرورت پڑی تووہ خود بھی جلوس نکالیں گے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ فی الحال دنوں کا تعین نہیں کرسکتا تاہم صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہمی یقینی بنائیں گے، تاجرتھوڑی مہلت دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.