7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:8
نواز شریف کا مقصد اقتدار نہیں، غوث علی شاہ
جنگ نیوز -
کراچی … مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا مقصد اقتدار نہیں، اگر وہ چاہتے تو ایک دن میں تمام مسلم لیگیں اکھٹی ہوجاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوکسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات مسلم لیگ نواز علماء مشائخ ونگ کے تحت استقبالئے سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر پیر سلطان فیاض الحسن اور اظہر شاہ ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔ سید غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ سندھ میں مسلم لیگ ن کو منظم اور مضبوط کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کے قیام کے خلاف نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر صوبے بنانے کی بجائے لسانی بنیاد پر صوبے بنانے کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔