تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:57

لاہور:جناح اسپتال میں گلوکارہ تصورخانم کے پتے کا آپریشن

جنگ نیوز -


لاہور ... پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر پلے بیک گلوکارہ تصور خانم کے لاہور میں پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔ تصورخانم کا کہنا ہے کہ وہ گلوکاری چھوڑنے کاتصور بھی نہیں کرسکتیں۔لالی وڈ میں کئی سپرہٹ گیت دینے والی لیجنڈ گلوکارہ تصور خانم گذشتہ کئی ہفتے سے پتے کے درد میں مبتلا تھیں، انہیں جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انکا مفت آپریشن کرکے پتے کا پتھرنکال دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصور خانم نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کچھ روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انکا کہناتھاکہ وہ گلوکاری سے کنارہ کشی کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.