تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:57

فیصل آباداوربہاولپورریجن میں سی این جی اسٹیشن آج کھل گئے

جنگ نیوز -


فیصل آباد ... فیصل آباد اور بہاولپور ریجنز میں سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے کھول دیے گئے۔جبکہ فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی سترھویں روز بھی معطل رہی۔گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت پنجاب کے دوبڑے ریجنوں فیصل آباد اوربہاول پور میں تمام سی این جی اسٹیشن جمعرات کی صبح چھ بجے بند کیے گئے تھے جو آج صبح چھ بجے کھل گئے۔ سی این جی اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے دونوں ریجن میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے بہت کم رہی جبکہ ٹرانسپورٹر اپنی روایتی من مانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں سے زاید کرایہ وصول کرتے رہے،ادھر سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے فیصل آباد کی صنعتوں کو غیر معینہ مدت تک گیس کی سپلائی بند ہونے صنعتوں میں پیداواری عمل 17ویں روز بھی معطل رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.