8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:8
اداکارہ دیامرزاکی ممبئی ائیرپورٹ پرسوالاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈاداکارہ دیامرزاکو بغیراطلاع کے امپورٹڈ سامان لانے پرممبئی ایرپورٹ پرروک لیاگیا۔انھوں نے ایک لاکھ پچیس ہزارروپے کاہرجانہ اداکرکے جان چھڑائی۔تاہم دیامرزانے خبرکی تردید کی ہے۔ایک بھارتی اخبارکے مطابق دیامرزا بینکاک سے تھائی ایرویزکے ذریعے ممبئی پہنچیں اور ایرپورٹ کے گرین چینل سے باہرآرہی تھیں کہ کسٹم حکام نے ان کے سامان میں مقررہ میعادسے زائد اشیاء کی نشاندہی پرانھیں روک لیا۔ایک کسٹم آفیسرکے مطابق وہ بغیر اطلاع کے دولاکھ روپے سے زائدکی دس قیمتی اشیاء ڈیوٹی دیے بنا اپنے ساتھ لے جاناچاہتی تھیں۔جس پران سے ہرجانہ طلب کیاگیا۔دیامرزانیاپنے پاس موجودسامان کے بل دکھائے اورایک لاکھ پچیس ہزارروپے جرمانہ اداکیاجس کے بعدانھیں جانے دیا گیا۔دوسری جانب دیامرزا نے ٹیوٹرپراپنے ایک پیغام میں ایرپورٹ پرپوچھ گچھ اورجرمانے کی ادائیگی سے متعلق خبرکی تردیدکی ہے۔